موٹاپے کی وجہ بننے والے 14نئے جین دریافت

دنیا میں اگر ایک جانب غذائی قلت کا راج ہے تو دوسری جانب بسیارخوری موٹاپے کو جنم دے رہی ہے

ورجینیا(نیٹ نیوز)اب ایک درجن سے زائد جین کا انکشاف ہوا ہے جو موٹاپے کی بلا کو براہِ راست بڑھاتے ہیں یا پھر روک بھی سکتے ہیں۔یونیورسٹی آف ورجینیا کے سائنسدانوں نے 14 ایسے جین شناخت کئے ہیں جو براہِ راست چربی لاتے اور موٹا کرتے ہیں تاہم تین ایسے جین بھی ملے ہیں جنہیں سلا کر خود موٹاپے کو ٹالا جاسکتا ہے ۔یونیورسٹی آف ورجینیا ہیلتھ سسٹم کی سائنسدان پروفیسرایلین او رورکے اور پروفیسر رابرٹ کے مطابق زائد حراروں والی غذا، بے عملی، ورزش نہ کرنے اورشکرخوری کا پیچیدہ نظام آپس میں مل کر موٹاپے کی وجہ بنتے ہیں۔ لیکن ان میں جین کا کردار اہم ہوتا ہے جس سے جسمانی چکنائیاں جمع ہوتی رہتی ہیں اور لوگ فربہ ہوتے رہتے ہیں۔ اس طرح ایک اہم جین سامنے آیا جو موٹاپے اور شوگر کو کنٹرول کرسکتا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے