دفاترکی آلودہ ہوا سے ملازمین کی دماغی صلاحیت متاثر:تحقیق

دفاتر کی آلودہ اور غیرمعیاری فضا سے وہاں کام کرنے والے افراد کی دماغی صلاحیت پر برے اثرات مرتب ہورہے ہیں

ہارورڈ(نیٹ نیوز)اور ان کی دماغی اور ذہنی صلاحیت متاثر ہوسکتی ہے ۔ان میں کاربن ڈائی آکسائیڈ اور پی ایم 2.5 کی غیرمعمولی بڑھی ہوئی مقدار ذہانت اور دماغی ٹیسٹ میں ان کی درستگی کو متاثرکرتی ہے اور اس کا اثر دفاتر کی کارکردگی پر بھی ہوتا ہے ۔ تحقیق کی روشنی میں کہا گیا ہے کہ دفاتر کی اندرونی ہوا کا معیار بہتر بنانا بہت ضروری ہے تاکہ تازہ ہوا کی آمدورفت جاری رہے ۔ہارورڈ ٹی ایچ چین سکول برائے عوامی صحت نے پہلی مرتبہ دفاتر اور اداروں کی فضائی کیفیات کے درمیانی تعلقات دریافت کیا ہے ۔ تحقیقی کے سربراہ ہوزے گیولرمو سیڈانو نے کہا کہ پی ایم 2.5 اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کی سطح بڑھنے کے فوراً بعد ہی اکتسابی صلاحیت میں تیزی سے کمی آجاتی ہے ۔ اس لئے دفاتر میں ہوا کا مسلسل بہاؤ بہت ضروری ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے