رمضان المبارک میں سرکاری دفاترکے اوقات کار تبدیل

(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے رمضان المبارک میں دفتری اوقات کار تبدیل کرنےکافیصلہ کرلیا۔ 

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری اوقات کار تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ہفتے میں 5 دن کام کرنے والے دفاتر کے اوقات کار صبح 10 سے شام 4 بجے تک 6 گھنٹے ہوں گے۔

ہفتے میں 6 روز کام کرنے والے دفاتر کے اوقات کار صبح 10 سے 3 بجے تک 5 گھنٹے ہوں گے۔ جمعتہ المبارک کو اوقات صبح 10 سے ایک بجے تک 3 گھنٹے ہوں گے۔

واضح رہے کہ رمضان کا چاند دیکھنے کےلیے 29 شعبان یعنی 2 اپریل ہفتے کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔ محکمہ موسمیات نے ہفتہ کو چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کردیا ہے جس کے نتیجے میں اتوار کو پہلا روزہ ہوسکتا ہے۔

14 thoughts on “رمضان المبارک میں سرکاری دفاترکے اوقات کار تبدیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔