ناقص کارکردگی پرریٹائرمنٹ 500افسران کی فہرستیں تیار

وفاقی حکومت نے ہائی پاور بورڈ کے آئندہ اجلاس کے بعد 2 مرتبہ ترقی نہ پانے والے ، ناقص کارکردگی کے حامل یا سزا یافتہ افسران کو ریٹائرمنٹ ڈائریکٹری قانون کے تحت ریٹائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے

اسلام آباد(نیوز رپورٹر) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاق کے ماتحت مختلف سروس کیڈر کے گریڈ 20 اور 21 کے افسران کی فہرستیں جلد بھجوانے کی ہدایت کی ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے رواں ماہ ہائی پاور بورڈ کا اجلاس منعقد ہونے کی صورت میں 2 ہائی پاور بورڈ اجلاسوں اور سینٹرل سلیکشن بورڈ اجلاسوں میں ترقی نہ پانے والے افسران کو ریٹائر کرنے کا فیصلہ کرنے کیلئے ڈائریکٹر ریٹائرمنٹ کمیٹی کا اجلاس مئی میں بلائے جانے کی تجویز تیار کی ہے ۔ وفاقی حکومت نے پہلے مرحلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ماتحت پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس سروس، سیکرٹریٹ سروس اور آفس مینجمنٹ گروپ کے 500 سے زائد افسران کو ریٹائر کرنے کیلئے فہرستیں تیار کرلی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے