آن لائن کلاسیں بچوں کی ذہنی صحت کیلئے خطرہ :تحقیق

امریکی ادارے کی جانب سے کی گئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عالمی وبا کے دوران آن لائن کلاسیں لینے سے والدین اور بچوں کی ذہنی صحت پر منفی اثرات پڑے ہیں

نیویارک(نیٹ نیوز)امریکی سنٹر برائے ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن نے عالمی وبا کے دوران آن لائن کلاسوں سے بچوں اور والدین کے ذہنی صحت پر اثرات مرتب ہونے کا مطالعہ کیا۔محققین نے دعویٰ کیا کہ اس تحقیق کے دوران حاصل ہونے والے نتائج سے بچوں اور والدین کی جذباتی، جسمانی اور ذہنی صحت میں 17 میں سے 11 خطرات کی نشاندہی ہوئی۔ بچوں کی جسمانی حرکات اور کھیل کود کے اوقات کار کم ہونے سے بچے سست اور بیمار ہوگئے ۔بچوں میں چڑچڑاپن، ضد اور غصے کی علامات میں بھی اضافہ ہوا، ان کے قوت مدافعت اور قوت برداشت میں بھی کمی دیکھی گئی۔ اسی طرح 25 فیصد والدین میں بھی بچوں جیسی علامتیں دیکھی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے