آن لائن سسٹم کی مدد سے سروس ڈیلیوری اور فیلڈ مانیٹرنگ مزید مستحکم ہو گی :سیکرٹری لائیوسٹاک

محکمہ لائیوسٹاک میں افرادی قوت ڈیٹا ڈیجیٹلائزیشن پر اجلاس‘سسٹم میں افرادی قوت سے متعلق معلومات کو اکٹھا کیا جائےگا، کیپٹن (ر)ثاقب ظفر

لاہور( نمائندہ خصوصی) افرادی قوت سے متعلق معلومات کی ڈیجیٹلائزیشن کی مدد سے نہ صرف محکمہ لائیوسٹاک کے مختلف شعبہ جات میں بہتری آئے گی بلکہ فیلڈ مانیٹرنگ کے نظام کو مزید مربوط بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری لائیوسٹاک نے ایج آر ایم ایس سے متعلقہ آن لائن سسٹم پر بریفنگ لیتے ہوئے کیا۔ مذکورہ سسٹم کو محکمہ لائیوسٹاک میں لاگو کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں پہلے مرحلہ میں تمام آفیسرز اور اہلکاران کی حاضری سسٹم کو آئن لائن کر دیا گیا ہے ۔ فیلڈ افسران اپنے ماتحت دفاتر کی حاضری سسٹم میں اپ لوڈ کر یں گے اور اس سسٹم کو ڈیش بورڈ پر مانٹر کیا جاسکے گا۔ مزید یہ کہ اس سسٹم میں افرادی قوت سے متعلق معلومات کو اکٹھا کیا جائے گا تاکہ سٹاف کی کارگردگی سے لے کر ویٹرنری ہسپتالوں سے متعلقہ معلومات کو ایک جگہ یکجا کیا جا سکے گا۔ اس موقع پر سیکرٹری لائیوسٹاک کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں کی درجہ بندی کو مزید بہتر کیا جائے۔ تاکہ افرادی قوت سے متعلق مسائل حل کرنے میں آسانی ہو۔ مزید یہ کہ انہوں نے نئے متعارف کروائے گئے سسٹم کو سراہا اور کہا کہ اس نظام کی مدد سے سٹاف کی کارکردگی چانچنے اور سروس ڈیلیوری کا نظام مزید بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔ سیکرٹری لائیوسٹاک نے ہدایات جاری کیں کہ اس سلسلہ میں فیلڈ افسران کی استعداد کار کو مزید بڑھایا جائے۔ اس اجلاس کے دوران ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن خضر حیات ، ڈائریکٹر (پلاننگ) سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے