270 ڈگری تک گردن گھمانے والا اُلو انٹرنیٹ پر وائرل

اپنے سر کو انتہائی درجے تک گھمانے والے اُلو کی ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کو چونکا دیا ہے۔

ویڈیو کو ٹویٹر پر امیزنگ نیچر نے شیئر جو دیکھتے دیکھتے وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیلی آنکھوں والا برفانی اُلو کیمرے کے سامنے اپنی صلاحیت کا بھرپور استعمال کرہا ہے۔

ہر اُلو میں 270 ڈگری تک اپنی سر کو گھمانے کی خاص صلاحیت ہوتی ہے۔ ان کی گردن سے سر تک ایک خاص ہڈی ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ اپنی گردن کو اس درجے تک موڑنے کے قابل ہوتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے