جانور پالنے، وسیع زرعی منصوبوں سے پاکستان کوبے پناہ فائدہ ہوگا ،چینی اسکالر

چین اور پاکستان کے مابین توانائی، جانور پالنے ، ٹھنڈے پانی کی مچھلی، زرعی مشینری وغیرہ میں تعاون کی بہت صلاحیت ہے

اسلام آ باد: ایک گاؤں یا علاقائی سطح پر وسیع زرعی منصوبے انڈسٹری چین کو بڑھائیں گے اور پاکستانی عوام کو مزید فوائد پہنچائیں گے ، یہ بات چین کی لانژو یونیورسٹی کے پروفیسر لونگ روئی جن نے چائنہ اکنامک نیٹ کو انٹرویو میں بتائی،فی الحال لانگ روئی جن کی ٹیم اپنے پاکستانی شراکت داروں کے ساتھ توانائی، جانور پالنے ، ٹھنڈے پانی کی مچھلی، زرعی مشینری وغیرہ میں تعاون کر رہی ہے ،تربیتی سیشن اور اہلکاروں کے تبادلے بھی ممکن بنائے گئے ہیں،انہوں نے کہاکہ پاکستان کے شمالی پہاڑی علاقوں اور چین کے گانسو صوبے کے درمیان جغرافیہ اور موسم کی مماثلت نے ٹیکنالوجی کی منتقلی اور تعاون کے زیادہ امکانات پیدا کردیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے