پاکستان اونٹ کے گوشت کا سب سے بڑا برآمد کنندہ بن گیا

پاکستانی برآمد کنندگان بھی اعلیٰ کوالٹی کنٹرول کے ساتھ مناسب پیکجنگ اور بروقت ترسیل کو ضرور یقینی بنائیں، ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے صدر اسماعیل ستار

لاہور( نمائندہ خصوصی) ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی) کے صدر اسماعیل ستار نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں اونٹ کے گوشت کا سب سے بڑا برآمد کنندہ بن گیا ہے اگرچہ یہ صرف 2.60 ملین ڈالر ہے لیکن پاکستان حلال اونٹ کے گوشت کی برآمدات میں عالمی کھلاڑی بننے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم کے مشیر تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد سے درخواست کی کہ وہ گوشت برآمد کرنے والوں کے ساتھ فوری طور پر سیشن کا انعقاد کریں تاکہ تمام جی سی سی ممالک کو اونٹ کے گوشت کی برآمدات کو بڑھایا جا سکے مربوط حکمت عملی سے اس مالی سال کے دوران کم از کم 5 ملین ڈالر کی برآمدات ہو سکتی ہیں۔ پاکستانی برآمد کنندگان بھی اعلیٰ کوالٹی کنٹرول کے ساتھ مناسب پیکجنگ اور بروقت ترسیل کو ضرور یقینی بنائیں جس سے غیر ملکی خریداروں کا پاکستانی برآمد کنندگان پر اعتماد بڑھے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے