پاکستان دنیا میں حلال گوشت پیدا کرنیوالے بڑے ممالک میں سے ایک:رپورٹ

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان دنیا میں حلال گوشت پیدا کرنے والے سب سے بڑے ممالک میں سے ایک ہیلیکن برآمدی منڈی میں اس کا حصہ بہت کم ہے۔ اگر حلال گوشت اور اس کی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں تو ملک سالانہ 50 ارب روپے کما سکتا ہے۔ تاہم حلال گوشت کی برآمد میں اضافے میں کئی عوامل رکاوٹ ہیں۔

ویلتھ پاک کی رپورٹ   کے مطابق اس وقت عالمی حلال مارکیٹ کی مالیت 3ٹریلین ڈالر ہے، جو کہ 2010 میں 635 بلین ڈالر تھی، اور رواں سال کے آخر تک اس کے 3.2 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔پاکستان حلال اتھارٹی  کے مطابق، پاکستان ایک بڑے اور بڑھتے ہوئے مویشیوں کے شعبے کا گھر ہے، جو لاکھوں لوگوں کی آمدنی اور معاش کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ ملک میں حلال گوشت کی پیداوار اور برآمد کے لیے ایک مضبوط بنیادی ڈھانچہ موجود ہے جس میں بڑی تعداد میں مذبح خانے اور پروسیسنگ پلانٹس ہیں۔