ہوا میں نمی کی کمی، شہری مختلف بیماریوں کا شکارہونے لگے

گلے کی سوزش، ناک سے خون، خشک جلد اور تیز بخار کی علامات

ملتان(نیوز رپورٹر) ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے سے ملتان کے لوگوں میں گلے کی سوزش، ناک سے خون، خشک جلد اور تیز بخار کی علامات ظاہر ہونے لگیں ، ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے کئی شہروں کے شہریوں کی صحت پر منفی اثرات نمودار ہونے لگے ہیں۔ متاثرہ شہری بڑی تعداد میں ہسپتالوں اور نجی کلینکس کا رخ کرنے لگے ہیں ، اس حوالے سے نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کے امراض ناک کان و گلہ کے ماہر ڈاکٹر شکیب کی رائے میں خشک ہواوں میں نمی نہ ہونے سے شہری بیمار ہو رہے ہیں اس لیے زیادہ سے زیادہ پانی پیا جائے عموماً الرجی والے افراد متاثر ہو رہے ہیں شہری ویزلین ،گھریلو تیل اور فیس ماسک کا استعمال لازمی کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے