دنیا کے سب سے چھوٹے پرندے ہمنگ برڈ جیسا پودا

شمالی آسٹریلیا میں ایک پودا دنیا کے سب سے چھوٹے پرندے ہمنگ برڈ کے جیسا دکھائی دیتا ہے

سڈنی(نیٹ نیوز)ماہرین کیلئے پودا ایک معمہ ہے کیونکہ اس پورے علاقے میں ہمنگ برڈ کہیں نہیں پایا جاتا۔ شمالی آسٹریلیا میں کروٹیلاریا کننگہامیائی نامی ایک پھلی دار پودا پایا جاتا ہے جس پر پھول نکلتے ہیں تو ان کی رنگت سبز ہونے کے ساتھ ساتھ وہ دنیا کے سب سے چھوٹے پرندے ہمنگ برڈ جیسے دکھائی دیتے ہیں۔پھول اس پودے کے تنے اور شاخوں سے اس طرح جڑے ہوتے ہیں گویا ہمنگ برڈ نے اپنی چونچ پودے میں گاڑ رکھی ہو۔ ارتقائی نظریے کو دیکھا جائے تو کوئی بھی جاندار اپنے ماحول میں بقا کے امکانات بہتر بنانے کیلئے اپنے اندر اس نوعیت کی تبدیلیاں لاتا ہے اگر یہ بات مان لی جائے تو پھر اس پودے پر اگنے والے پھولوں کی ظاہری شکل کسی اور جانور جیسی ہونی چاہئے تھی لیکن ہمنگ برڈ اس پورے علاقے میں کہیں نہیں پایا جاتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے