مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی طرف سے پولٹری فیڈ ملوں کو نوٹس

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی طرف سے پاکستان بھر میں قائم پولٹری فیڈ ملوں کو اپنا ریکارڈ جمع کروانے کے لئے نوٹس جاری کر دیئے گئے۔ گزشتہ دنوں مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی ایک خصوصی ٹیم نے لاہور اور راولپنڈی میں فیڈ ملوں کا معائنہ کیا اور ان کا ریکارڈ قبضے میں لیا جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ تمام فیڈ ملوں کو نوٹس جاری کئے جائیں کہ وہ اپنی خریداری اور فروخت کا ریکارڈ پیش کریں تاکہ جائزہ لیا جائے کہ اس میں مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے قوانین کے مطابق عملدرآمد بھی کیا جا رہا ہے کہ نہیں۔ پاکستان میں پولٹری کی صنعت اس وقت سخت دباﺅ کا شکار ہے دوسری طرف اس طرح کے اقدامات معاملات کو مزید الجھاﺅ کا شکار کر رہے ہیں۔ See less

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے