پولٹری میسر نہ ہوگی تو اس کے متبادل لائیو سٹاک ہوگا ‘ چکن نہ ملنے سے دودھ،بیف اور مٹن مہنگا ہو گا

(لائیوسٹاک پاکستان) ملکی ضروریات پوری کئے بغیر ایکسپورٹ سے لائیو سٹاک سیکٹر کو تباہ کرنے کے بعد منسٹری آف کامرس اور منسٹری آف نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کی پولٹری و ڈیری سیکٹر کو نقصان پہنچانے کے لئے امپورٹ پر بھی پابندی سویا بین کو پورٹ پر روک لیا گیا ۔پولٹری و ڈیری کی چند بڑی فیڈ ملز کا پروڈکشن بند کرنے کا امکان ۔ اگلے ماہ پولٹری کی مصنوعات میسر نہ ہوگی تو اس کے متبادل لائیو سٹاک ہوگا ۔ یقینی طور پر چکن نہ ملنے سے دودھ،بیف اور مٹن مہنگا ہوجائے گا۔ فوری طور پر پورٹ پر روکا گیا سویا بین ریلیز کرنا ہوگا ۔ بصورت دیگر اس کے اثرات بہت برُے ہوں گے

شاکر عمر گجر صدر ڈی سی ایف اے پاکستان