مرغیوں کے یونٹس کی فراہمی کیلئے قرعہ اندازی

پروگرام کے تحت 5 مرغیوں ایک مرغا کا سیٹ 1050 میں فراہم کیا جائے گا

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعظم عمران خان کے وژن اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے احکامات کی روشنی میں دیہی مرغبانی کے فروغ کے لئے تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشی افراد کو مرغیوں کے 200یونٹس کی فراہمی کے لئے قرعہ اندازی کی تقریب منعقد ہوئی اس پروگرام کے تحت 5 مرغیوں ایک مرغا کا سیٹ 1050 روپے میں فراہم کیا جائے گا،مرکزی نائب صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری محمد اشفاق نے قرعہ اندازی تقریب کی صدارت کی،اس موقع پر سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری چودھری طاہر پرویز انجم،چیئر مین ضلعی آیگر یکلچر کمیٹی میاں امتیاز احمد،چیئرمین ٹیوٹا چودھری سہیل عباس ٹیپو،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر اعجاز اور درخواست گزاروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔