پنجاب:ایگزیکٹو الائونس کی مد میں 86کروڑ اضافی خرچ

رواں سال 90 کروڑ 48 لاکھ مختص تھے ، 1 ارب 77 کروڑ 31 لاکھ وصول کئے گریڈ 17 سے 19 کے افسروں کو اب الاؤنس ملا،اسلئے رقم بڑھ گئی،محکمہ خزانہ پنجاب

لاہور (خبرنگار)اعلیٰ افسروں نے ایگزیکٹو الاؤنس کی آڑ میں 86 کروڑ سے زائد رقم خرچ کردی، بیوروکریسی کی جانب سے منظور شدہ بجٹ سے ہٹ کر تنخواہوں کیساتھ 1 ارب 77 کروڑ 31 لاکھ لینے کا انکشاف ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی منظوری کے بعد رواں سال ایگزیکٹو الاؤنس کی مد میں 90 کروڑ 48 لاکھ روپے مختص کیے گئے تھے ، تاہم سرکاری دستاویزات کے مطابق بیوروکریسی نے ایک سال میں منظور شدہ بجٹ سے ہٹ کر تنخواہوں کیساتھ 1 ارب 77 کروڑ 31 لاکھ روپے وصول کئے ہیں۔بیوروکریسی نے 86 کروڑ 82 لاکھ روپے اضافی خرچ کیے ہیں، پنجاب میں گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کو ایگزیکٹو الاؤنس دیا جارہا ہے جبکہ آئندہ نئے مالی سال میں افسروں کے ایگزیکٹو الاؤنس کیلئے 1 ارب 32 کروڑ روپے بھی منظور کرلیے گئے ہیں۔محکمہ خزانہ کے حکام کا کہنا ہے رواں سال گریڈ 17 سے 19 کے افسروں کو اب ایگزیکٹو الاؤنس دینا شروع کیا ہے ، اس کی منظوری کابینہ سے لی گئی ہے ، جس کے باعث رقم میں اضافہ ہوا ہے جبکہ الاؤنس مختص شدہ رقم کے مطابق ہی خرچ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔