سندھ لائیوسٹاک کی تنظیم نو کے لیے محکمہ لائیوسٹاک پنجاب کا دورہ انتہائی معاون ثابت ہوگا: سیکرٹری لائیوسٹاک سندھ

 دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ اور سی پیک کے تحت لائیوسٹاک سیکٹر کی ترویج کے لیے تمام صوبوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ یہ بات سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب نے سیکرٹری لائیوسٹاک سندھ سے ملاقات کے دوران کہی۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری لائیوسٹاک سندھ اعجاز احمد مہیسر نے محکمہ لائیوسٹا ک پنجاب کادورہ کیا جہاں انہوں نے سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب کیپٹن (ر)ثاقب ظفر سے تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب نے صوبہ پنجاب میں جاری ترقیاتی امور بارے بریفنگ دی اور باہمی دلچسپی کے امور کا جائزہ لیا۔

سیکرٹری لائیوسٹاک سندھ نے محکمہ لائیوسٹاک پنجاب کے ورکنگ ماڈل کو سراہا اور محکمہ کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم، ڈیٹا ڈیجیٹلائزیشن سمیت بریڈ امپرومنٹ بارے امور کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے محکمہ لائیوسٹاک سندھ کے تحت جاری مختلف اصلاحات و امور پر بریفنگ دی اور پنجاب کے بزنس ماڈل کو اپنانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ ڈائریکٹر جنرلز نے پروڈکشن، ریسرچ اور توسیعی امور بارے بریفنگ دی۔ سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب کیپٹن (ر)ثاقب ظفر نے منہ کھر سے پاک زونز کے قیام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب لائیوسٹاک سیکٹر کی ترقی و ترویج کے لیے عملی کام سر انجام دے رہی ہے جن میں لائیوسٹاک پالیسی منہ کھر ویکسین کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور مقامی نسلوں کی پیداوار بہتر بنانے جیسے امور قابل ذکر ہیں۔

سیکرٹری لائیوسٹاک سندھ نے ویٹرنری اکیڈمی اور منہ کھر ریسرچ سنٹر کا بھی دورہ کیا جس کے دوران انہیں ویٹرنری اکیڈمی اور ریسرچ سنٹرز کے مختلف شعبہ جات دکھائے گے۔ سیکرٹری لائیوسٹاک سندھ نے ویٹرنری اکیڈمی کو افرادی قوت کی استعداد کار بڑھانے کے لیے نہایت اہم قرار دیا اور اکیڈمی کے قیام کو سراہا۔ انہوں نے منہ کھر ریسرچ سنٹر کے مختلف شعبہ جات کا بھی دورہ کیا اور ویکسین پروڈکشن کے مراحل کا معائنہ کیا۔ سیکرٹری لائیوسٹاک سندھ نے ویکسین پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ کے ISO سرٹیفیکیشن کو سراہا۔ سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب کیپٹن (ر)ثاقب ظفر نے سیکرٹری لائیوسٹاک سندھ اعجاز احمد مہیسر کو یادگاری شیلڈ دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے