پنجاب میں نئی بھرتیوں اور تبادلوں پر پابندی

پنجاب،پختونخوا:فنڈز منجمد،تقررو تبادلے الیکشن کمیشن کی اجازت سے مشروط

اسلام آباد (لائیوسٹاک پاکستان) الیکشن کمیشن نے نگران حکومتوں کیلئے گائیڈ لائنز جاری کر دیں، گائیڈ لائن کے مطابق پنجاب اور پختونخوا میں تقرروتبادلے الیکشن کمیشن کی اجازت سے ہونگے ، نگران حکومتیں الیکشن کے انعقاد پر معاونت کرینگی جبکہ بھرتیوں پر پابندی ہوگی۔

سیاسی بنیادوں پر اداروں میں تقرریوں کی فہرست الیکشن کمیشن کو فراہم کرینگی۔پبلک سروس کمیشن کے علاوہ تمام بھرتیوں پر پابندی ہوگی،جاری ترقیاتی کاموں پر پابندی نہیں ہوگی۔