پنجاب میں بائیوگیس پلانٹس لگانے کے منصوبہ کی منظوری
(لائیوسٹاک پاکستان) انرجی ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے گیس کی کمی پر قابو پانے کیلئے صوبہ میں بائیو گیس پلانٹس لگانے کے منصوبہ کی منظوری دیدی،
ذرائع کے مطابق اس مقصد کیلئے ابتدائی طور پر سرگودھا اور گجرات ڈویژنز کا انتخاب کیا گیا ہے، جہاں پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر مختلف علاقوں میں بائیو گیس پلانٹس نصب کئے جائیں گے ، اس ضمن میں کمشنرز کی سر براہی میں خصوصی کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں جن میں ریجنل الیکٹرک انسپکٹرز، ڈائریکٹوریٹ آف پاور پراجیکٹ اور متعلقہ ڈپٹی کمشنر ز کے نمائندے ممبران ہونگے ، کمیٹیوں کے جاری ٹی او آرز کے مطابق بائیو گیس پلانٹس لگانے کے خواہش مندوں کا دیئے گئے میرٹ پر انتخاب کر کے مشروط اجازت نامے دیئے جائیں گے۔