پنجاب میں صرف 4 ماہ کا اخراجاتی بجٹ تیار ہوگا

(لائیوسٹاک پاکستان) پنجاب میں نگران سیٹ اپ کے دوران صرف 4 ماہ کا اخراجاتی بجٹ تیار ہوگا۔نگران حکومت میں 4 ماہ کے جاری اخراجات پر بجٹ کی تیاریاں جاری ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق  نگران سیٹ اپ میں عموماً بجٹ 120 دن کا ہی تیار کیا جاتا ہے ۔لیکن محکمہ خزانہ پنجاب صوبے میں روزمرہ کے جاری اخراجات کا تخمینہ لگا کر نگران حکومت سے منظوری لے گا۔

پنجاب کے 4 ماہ کے بجٹ میں ترقیاتی بجٹ بھی اسی تناسب سے تیار ہوگا۔محکمہ خزانہ کے حکام کے مطابق ترقیاتی بجٹ میں نئے منصوبوں کو بجائے پہلے سے جاری منصوبوں کو ہی ترجیح دی جائے گی، جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ وفاقی بجٹ کے مطابق ہی ہوگا ۔