بجٹ تنخواہوں میں اضافہ: پنجاب کے سرکاری ملازمین کا احتجاج کا اعلان

ملک بھر کے برعکس صرف پنجاب کے سرکاری ملازمین کی مراعات اور تنخواہ و پینشن میں واضح کمی نا منظور کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ ایپ کا پاکستان کے تمام فعال دھڑے، پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن پنجاب، پنجاب ٹیچر یونین کے تمام فعال دھڑے اور جامع پنجاب یونیورسٹی لاہور کے اساتذہ اور سٹاف ایسوسی ایشن کا مشترکہ 11 جولائی 2023 سے مسلسل اور مطالبات کی منظوری تک سول سیکرٹریٹ چوک لاہور کے سامنے احتجاجی دھرنے کا اعلان۔

پنجاب کے سرکاری ملازمین کے مندرجہ ذیل مطالبات ہیں:

(1) پنجاب میں وفاق اور دیگر صوبوں کی طرح تنخواہ اور پینشن میں اضافہ Running Basic Pay پر (i) سکیل 1 تا 16 میں %35(ii) سکیل 17تا 22 میں %30 (iii) پینشن میں اضافہ %17.5 – LPR قوانین میں کی گئی ترامیم بحوالہ نوٹیفیکیشن نمبر 97/2019-11/12-FD. SR مورخہ 01.06.2023 کو فی الفورواپس لیا جائے۔

25%DRA سال 2022 وفاق کی طرز پر Running Basic pay پر دیا جائے۔ میڈیکل الاؤنس – 10,000 روپے، سفری الاؤنس – 10.000 روپے اور ہاؤس رینٹ موجودہ Running Basic پر کم از کم 30000 کیاجائے،

کلیریکل کیڈرز سے پروموٹ ہونے والے سپر نٹنڈنٹ حضرات جو کہ سروس کے آخری حصہ میں ہوتے ہیں ان کی طویل خدمات کے پیش نظر سکیل 17 سے 18 کے لیے مدت ٹائم سکیل پروموشن 3 سے 5 سال کی جائے۔ کلاس فور ملازمین کو سکیل 5 دیا جائے۔ پنجاب میں تمام حکمہ جات میں عارضی ملاز مین کو مستقل کرنے کے لیے بنائی گئی پالیسی جس کے تحت کسی بھی ادارہ میں تین سال سروس کرنے پر مستقل کیا جائے۔ ۔ گروپ انشورنس ریٹائرمنٹ پر دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے۔

محکمہ محکمہ صحت میں کلریکل ملازمین کی پوسٹیں بحال کی جائیں۔

-2 اندریں حالات بالا اپیل کی جاتی ہے کہ اپر کا کے مندرجہ بالا مطالبات کی منظوری کا اعلان 11 جولائی 2023 سے قبل کیا جائے اور لاکھوں ملازمین واہل خانہ کی دعائیں لی جائیں۔ بصورت دیگر اپ کا کے پلیٹ فارم سے مورخہ 11 جولائی 2023 کو سول سیکرٹریٹ لاہور کے باہر احتجاجی ڈے اینڈ نائٹ دھرنا دیا جائے گا جو کہ مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔ جسمیں دیگر تعلیمی اور پنجاب بھر کے ہزاروں ملازمین شرکت کریں گے۔