پنجاب کے سرکاری دفاتر میں جونیئر کلرکوں کی تفصیلات طلب

لاہور(لائیوسٹاک پاکستان )حکومت پنجاب نے سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے جونئیر کلرکوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی سٹرینتھ پر موجودملازمین کی تفصیلات پرفارمہ کی صورت میں 72گھنٹوں میں فراہم کی جانا لازم ہیں۔ذرائع کے مطابق سیکشن آفیسر (پی ۔ٹو) سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تمام صوبائی اداروں، خود مختار اداروں میں تعینات سیکشن آفیسر (جنرل/ایڈمن /اسٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن )کے علاوہ ایس اینڈ جی کے تمام سیکشن آفیسرز کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے ۔ جس میں ان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے ان کے محکموں میں تعینات ایسے تمام جونئیر کلرک جو گریڈ11کے حامل ہیں۔ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔تفصیلات میں ملازم کا نام، ولدیت، اس کی تاریخ پیدائش، تعلیمی قابلیت، ملازمت میں آنے کی تاریخ ، بطوور اسسٹنٹ ترقی پانے کی تاریخ ، ملازم کا نمبر، قومی شناختی کارڈ نمبر، ای میل ایڈریس کے ساتھ ملازم کا ڈومیسائل کس ضلع سے تعلق رکھتا ہے ، اس ضلع کی نشاندہی بھی کی جائے ،ذرائع کے مطابق تفصیلات سامنے آنے کے بعد ایسے جونئیر کلرکس جو عرصہ دراز سے ایس اینڈ جی اے ڈی میں تعینات نہیں ہوئے اور دوسرے محکموں میں کام کر رہے ہیں ان کو بتدریج واپس سول سیکرٹریٹ میں تعینات بھی کیا جا سکتا ہے ۔ذرائع کے مطابق مراسلہ میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام ادارے تفصیلات 3یوم کے اندراندر ایس اینڈ جی اے ڈی کو ارسال کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے