پنجاب بھر میں جانوروں کو لمپی سکن کی ویکسین لگانے کا آغاز ہوگیا: سیکرٹری لائیوسٹاک

( لائیوسٹاک پاکستان) سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب محمد مالک بھُلہ کی زیرصدارت لمپی سکن ویکسی نیشن مہم کے بارے میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں لمپی سکن ویکسی نیشن سے متعلق  حکمت عملی کو حتمی شکل دی گئی اور ویکسی نیشن مہم کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا گیا۔

سیکرٹری لائیوسٹاک نے کہا کہ پنجاب بھر میں گائیوں کو یہ حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کا آغاز ہو گیا ہے، ویکسی نیشن مہم کے دوران کولڈ چین سسٹم کو ہر سطح پر برقرار رکھا جائے گا،9211 ورچوئل گورننس سسٹم اور فیلڈ وزٹ کے ذریعہ اس مہم کی کڑی نگرانی کی جائے گی ۔

محمد مالک بھُلہ نے مزید کہا کہ لمپی سکن بیماری سے بچاؤ کے یہ حفاظتی ٹیکہ جات بالکل مفت لگائے جا رہے ہیں۔ کسی بھی قسم کی رہنمائی یا شکایات کیلئے ہیلپ لائن 080009211 پر 24گھنٹے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

اجلاس میں ایڈیشنل و ڈپٹی سیکرٹری (ٹیکنیکل)، ڈائریکٹر جنرلز اور پروفیسر ڈاکٹر طاہر یعقوب نے بھی شرکت کی ۔