پنجاب حکومت کا افسران سے گاڑیاں واپس لینے کا فیصلہ

(لائیوسٹاک پاکستان) پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں سے پنجاب میں پی او ایل کے اخراجات بڑھنے لگے ، پنجاب حکومت کا افسران سے اضافی گاڑیاں واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔

ایوان وزیراعلی پنجاب نے سرکاری افسران سے اضافی گاڑیاں واپس لینے کی ہدایات کردیں۔ وزیر اعلی پنجاب نے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو گاڑیاں واپس لینے کا ٹاسک سونپ دیا ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز ایوان وزیر اعلی پنجاب میں محمد خان بھٹی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ افسران سے اضافی گاڑیاں واپس لی جائیں ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سب سے پہلے گورنر پنجاب کے سیکرٹری نبیل اعوان سے اضافی گاڑیاں واپس لی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق ایوان وزیراعلی پنجاب اور صوبائی محکموں کے افسران سے بھی اضافی گاڑیاں واپس لی جائیں گی ۔ایوان وزیر اعلی پنجاب کو گھروں میں اضافی گاڑیاں رکھنے والے بیشتر افسران کی فہرست بھی پیش کی جاچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے