پنجاب لائیوسٹاک پیراویٹس کی پہلی ڈی پی سی مکمل

پنجاب لائیوسٹاک پیراویٹس ھیلتھ کیڈر کی ڈی پی سی مکمل ھو چکی اور پیراویٹس پنجاب سکیل 12 میں پروموٹ ھو چکے ھیں۔ انشاء اللہ 2 تین دن میں آرڈرز بھی ھو جائیں گے۔

(لائیوسٹاک پاکستان) سیکرٹری اطلاعات ونشریات لائیو سٹاک ایمپلائز ایسوسی ایشن پنجاب کا کہنا تھا کہ پیراویٹس پنجاب کو بہت بہت مبارک باد، ۔ہم لائیو سٹاک ایمپلائز ایسوسی ایشن پنجاب کی طرف سےمسٹر لائیو سٹاک پنجاب جناب شہاب الدین سھیڑ صاحب، سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب جناب محمد مالک بھلہ صاحب، اور اپنے محترم آفیسران محترم ڈی جی ایکسٹینشن پنجاب ، جناب ڈاکٹر اقبال شاہد صاحب ڈی پی سی کمیٹی چیئرمین جناب ڈاکٹر نعیم کنور صاحب سپریٹنڈنٹ جناب یونس صاحب کا شکریہ ادا کرتے ھیں کہ انہوں ہمارے لیے کوشش کر کے ہماری ڈی پی سی کا انعقاد کروایا۔