پنجاب: تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ: سرکاری ملازمین کی تنظیموں کا کل دھرنے کا اعلان

وعدوں کے باوجود تنخواہوں میں 25 فی صد اضافہ نہیں کیا گیا:گرینڈ الائنس

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اگیگا پنجاب میں شامل سرکاری ملازمین کی ہم خیال تنظیموں نے کل 21 اپریل کو مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنے کا اعلان کر دیا ۔تفصیل کے مطابق آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس میں شامل پیکٹ پنجاب، پی ٹی یو پنجاب، ایل ڈبلیو ایم سی، لوکل گورنمنٹ فیڈریشن و دیگر تنظیموں نے احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔دھرنا سول سیکرٹریٹ چوک پر دیا جائے گا۔عہدیداروں وحید مراد، کاشف شہزاد اور سرور معراج کی جانب سے کہا گیابار بار وعدوں کے باوجود سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فی صد اضافہ نہیں کیا گیا۔ وفاقی حکومت سرکاری ملازمین کے ساتھ کیے گئے معاہدے پر عمل درآمد کرائے ، مجبور ہو کر رمضان المبارک میں دھرنا دے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے