پنجاب کابینہ نے 25 ہزار اساتذہ کی نئی بھرتیوں کی منظوری دیدی
(لائیوسٹاک پاکستان) پنجاب کابینہ نے سکولوں میں 25 ہزار نئے اساتذہ بھرتی کرنے کی منظوری دیدی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بڑے فیصلوں کی منظوری دی گئی، اجلاس کے دوران چودھری پرویز الہٰی نے پنجاب کے سکولوں میں پچیس ہزار اساتذہ کی نئی بھرتیوں کی منظوری دی اور لیڈی ہیلتھ سپروائزر کیلئے پچیس فیصد سپیشل الاؤنس بھی منظور کر لیا۔
پنجاب کابینہ میں نئے آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار نے بھی شرکت کی، نئے چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل بھی کابینہ کے اجلاس میں شریک ہوئے، پنجاب کابینہ نے دونوں نئے آفیسرز کو خوش آمدید کہا۔