پنجاب میں سرکاری ملازمین کے تبادلوں پر سے پابندی اٹھا لی گئی

(لائیوسٹاک پاکستان) الیکشن کمیشن آف پاکستان و حکومت پنجاب نے تمام محکموں کے افسران و ملازمین سکیل 1 تا سکیل 19 کے تبادلے پر پابندی اٹھا لی ہے۔

اب محکموں کے افسران و ملازمین سکیل 1 تا 19 تک کے تبادلے محکمہ والے خود کر سکتے ہیں۔ محکموں والوں کو الیکشن آفس سے اجازت کی ضرورت نہیں ہے.

البتہ سیکریٹریز، کمشنر، RPO, DPO ڈپٹی کمشنر کے تبادلے کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد سے اجازت لینی ہو گی۔

پنجاب میں تقرروتبادلوں کا طریقہ کار واضح کردیا گیا، سیکرٹریز اور گریڈ 20 کے افسران کے تقرروتبادلوں کے لیے الیکشن کمیشن سے اجازت لینا ہوگی۔ 

کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلوں کے لیے الیکشن کمیشن سے اجازت لینا ہوگی۔سی سی پی او، آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز اور ایس ڈی پی اوز کے تقرروتبادلوں کے لیے الیکشن کمیشن سے اجازت لینا ہوگی۔ سیکرٹریٹ میں کام کرنے والے گریڈ 19کے  ایڈیشنل سیکرٹریز اور اس سے کم کے تقرروتبادلوں کے معاملات اپنی سطح پر نمٹائے جائیں۔دیگر تمام گریڈ 19 اور اس سے نیچے کے تقرروتبادلوں کے معاملات اپنی سطح پر نمٹائے جائیں۔