بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے

ویب ڈیسک : ڈی سی لاہور مدثر ریاض کو تبدیل کر کے محمد عمر شیر کو  نیاڈپٹی کمشنر لاہور تعینات کردیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق  حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر تقرریاں وتبادلے ۔ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور میانوالی کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل کردیے گئے ہیں۔  ڈی سی لاہور مدثر ریاض کو تبدیل کر کے محمد عمر شیر کو  نیاڈپٹی کمشنر لاہور تعینات کردیا گیا۔، ڈی سی فیصل آباد محمد علی کو ڈی سی راولپنڈی اور دانش افضال کو ڈی سی گوجرانوالہ تعینات کیا گیا۔خرم شہزاد کو ڈی سی میانوالی جبکہ واجد علی شاہ کو ڈی سی ساہیوال لگا دیا گیا۔ عامر کریم خان کو ڈی سی ملتان، سارہ اسلم کو ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان اور جاوید اقبال بخاری کو سیکریٹری ہایئر ایجوکیشن تعینات کردیا گیا۔

ڈائریکٹر فوڈز لاہور دانش افضل کو ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ بنا دیا گیا ہے جب کہ ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد کو ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کا چارج سنبھالنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ پنجاب کی بیورو کریسی میں کی جانے والی تبدیلیوں کے بعد ایڈیشنل سیکریٹری وزیراعلیٰ ہاؤس عامر کریم خان کو ڈپٹی کمشنر ملتان تعینات کیا گیا ہے جب کہ سیکرٹری پرائمری ہیلتھ سارہ اسلم کا تبادلہ کرکے انہیں کمشنر ڈی جی خان  متعین کیا گیا ہے۔عمران سکندر بلوچ کوسیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئر تعینات کیا گیا ہے، مجاہد شیر دل کو سیکرٹری پی اینڈ ڈی بنا دیا گیا ہے جب کہ احمد جاوید قاضی کو سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ تعینات کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے