پنجاب بھر میں گندم خریداری مہم کا یکم اپریل سے آغاز

گندم خریداری مہم کا ہدف 3.5سے 5ملین میٹرک ٹن مقرر ،تیاریاں مکمل باردانے کی فراہمی ، مراکز پر’’نہ قطار نہ انتظار‘‘کی پالیسی اپنائی جائیگی:علیم خان

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے )پنجاب بھر میں گندم کی خریداری مہم کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا جس کے لئے کسانوں کو بلا تفریق باردانے کی تقسیم کا عمل بھی شروع کیا جا رہا ہے جبکہ گندم خریداری مہم کا ہدف 3.5سے 5ملین میٹرک ٹن مقرر کرتے ہوئے محکمہ خوراک نے ضروری تیاریاں بھی مکمل کر لی ہیں۔سینئر وزیر خوراک پنجاب علیم خان نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گندم خریداری مراکز پر کورونا ایس او پیز سمیت تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں گے ،باردانے کی وافر فراہمی اور خریداری مراکز پر "نہ قطار نہ انتظار”کی پالیسی اپنائی جائے گی۔گندم کی سرکاری قیمت میں 400روپے کے اضافے کے بعد1800روپے فی من گندم خریدیں گے جو کسانوں کے لئے خوشحالی کا عملی قدم ثابت ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے