پاکستان ویٹرنری میڈیکل ایسوسی ایشن کا لمپی بیماری سے بچاؤکے اقدامات کی اپیل

(لائیوسٹاک پاکستان) پاکستان ویٹنری میڈیکل ایسوسی فیصل آباد کے ماہانہ اجلاس میں لمپی اسکن ڈیزیز کی خطرناک بیماری کے بارے میں تفصیل کے ساتھ ڈسکشن کی گئی اور صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ایک متفقہ قرارداد منظور کی گئی

اس بیماری کو ایمرجنسی ڈیکلر کیا جائےوزیر اعلیٰ بیماری کے تدارک اور علاج و معالجہ کے لیے محکمہ لائیو سٹاک کو مزید فنڈز فوری طور پر فراہم کریں, بیماری کے خلاف آگاہی کی مہم جاندار طریقہ سے چلائی جائے۔ حکومت کے تحقیقی ادارے تمام صوبوں کے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ویکسین تیار کرنے کے لئے کام کریں اور ملکی سطح پر ویکسین تیار کرکے جانوروں کو لگائی جائے۔

ماہرین کی رائے تھی کہ اس بیماری کی ویکسین محفوظ طریقے سے تیار کی جاسکتی ھے پروفیسر ڈاکٹر سجاد الرحمن سابق ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف مائیکرو بیالوجی زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی رائے کے مطابق ویکسین 2 ہفتوں میں تیار کی جاسکتی ھے

پاکستان ویٹنری میڈیکل ایسوسی ایشن فیصل آباد کا ماہانہ عشائیہ۔لائل پور وررئرارز کے چیئرمین میجر ریٹائرڈ تاثیر اکرام رانا سابق ڈین کلیہ بیطاری زرعی یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر احرار خاں مہمانان خصوصی تھےڈاکٹر کاشف سلیمی اور ڈاکٹر طارق محمود مکھن کو حج کی مبارک باد دی گئی

ڈاکٹر محمد رزاق صدر پی وی ایم اے فیصل آباد، ڈاکٹر عبد الجبار عباسی نائب صدر پاکستان ویٹنری میڈیکل ایسوسی فیصل آباد، ڈاکٹر آصف علی بٹ سیکرٹری جنرل پاکستان ویٹنری میڈیکل ایسوسی ایشن فیصل آباد، پروفیسر ڈاکٹر سجاد الرحمن سابق ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف مائیکرو بیالوجی زرعی یونیورسٹی فیصل آباد، ڈاکٹر محمد شریف سابق ڈائریکٹر زرعی ترقیاتی بنک لمیٹڈ، ڈاکٹر شاہد عزیز وڑائچ سابق زونل مینجر پنجاب فیڈز لمٹیڈ، ڈاکٹر آصف سلیمی ریٹائرڈ سینئر ویٹنری آفیسر، ڈاکٹر اے بی ملک سابق ڈپٹی ڈائریکٹر لایوسٹاک، ڈاکٹر خالد محمود شوق، محمد یسین رندھاواڈاکٹر عرفان ملک، ڈاکٹر محبوب الٰہی، ڈاکٹر ارشد بابر، ڈاکٹر رانا اعجازِ ڈاکٹر سلیم شیخ مینیجر بروک اینمل ہاسپٹل فیصل آباد ، زونڈاکٹر بشیر احمد، ڈاکٹر مظہر اقبال ریٹائرڈ سینئر ویٹنری آفیسرطارق مرزا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے