اکتوبرسے جنوری کے دوران معمول سے 31فیصدکم بارشیں, 3روز تک بارش کی پیش گوئی

مغربی ہوائوں کا کمزور سلسلہ موجود، 3روز تک بارش کی پیش گوئی

لاہور ، اسلام آباد(لیڈی رپورٹر ، این این آئی،اے پی پی)محکمہ موسمیات نے خشک سالی کے متعلق ایڈوائزری جاری کردی جس کے مطابق اکتوبر 2020 سے جنوری 2021 کے دوران ملک میں معمول سے 31 فیصد کم بارشیں ہوئیں، اس سے بلوچستان کے اکثرعلاقوں میں درمیانے درجے کی خشک سالی کا امکان ہے ۔ ایڈوائزری کے مطابق بلوچستان میں معمول سے 73.2 فیصد، سندھ میں 72.2 فیصد جبکہ خیبر پختونخوا میں 12.9 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں تاہم پنجاب میں معمول سے 9.8 فیصد، گلگت بلتستان و کشمیر میں 4.3 فیصد زیادہ بارشیں ہوئیں، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ مغربی ہوائوں کا ایک کمزور سلسلہ ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں موجود ہے جو آئندہ دو سے تین روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا مغربی ہوائوں کے زیر اثر علاقوں میں ہلکی بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے