گرج چمک اورآندھی کے ساتھ بارش کا امکان
پنجاب، اسلام آباد، کے پی،گلگت بلتستان،بلوچستان میں بادل برسیں گے
لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب کے بیشتر علاقوں ،اسلام آباد، خیبرپختونخوا،بلوچستان ، گلگت بلتستان میں آج گرج چمک اورآندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطا بق اسلام آباد، راولپنڈی،جہلم ، چکوال ،گوجرانوالہ،سیالکوٹ، نارووال، میانوالی، بھکر، خوشاب ،سرگودھا ، جھنگ اورفیصل آباد میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش ،بعض مقا مات پر ژالہ باری کی توقع ہے ۔اس دوران ملتان اور ڈی جی خان میں آندھی چلنے کا امکان ہے ۔ہری پور، مانسہرہ،بٹگرام،ایبٹ آباد کوہستان، بو نیر، شانگلہ،پشاور،چارسدہ،مردان،صوابی ،سوات،مالاکنڈ،دیر، چترال ،ڈی آئی خان ، بنوں کرم، کوہاٹ اوروزیرستان،بلوچستان میں کوئٹہ،ژوب،سبی،چمن اور قلعہ سیف اللہ ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے ۔ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔