پری مون سون :ہیضہ، ٹائیفائیڈ اور دیگر امراض میں اضافہ

زیادہ لوگ پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا:ظہیر احمد، تازہ سبزیاں مفید:روحانہ شہزاد

لاہور(سہیل احمد قیصر)پری مون سون کے دوران مختلف امراض کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوگیا، ہیضہ، ٹائیفائیڈ اور ملیریا سرفہرست ہیں ۔اِس حوالے سے فیملی فزیشن ظہیر احمد کا کہنا تھا کہ اُن کے پاس آنے والے مریضوں کی تعداد میں ابھی سے کافی اضافہ ہوچکا ہے جن میں بڑی تعداد پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہوتی ہے ۔ میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر رحمان احسان کا اِس حوالے سے کہنا تھا کہ اِس وقت جبکہ کوروناکے باعث پہلے سے ہی صورت حال کافی تشویشناک ہے تو ایسے میں موسمی بیماریوں سے بچنے کی اشد ضرورت ہے ۔ماہر غذائیت روحانہ شہزاد نے بتایا کہ اِس موسم میں تلے کھانے کھانے کی بجائے تازہ سبزیوں کا استعمال بہت مفید ہے جبکہ پھلوں میں سیب، آم ، آلو بخارہ اور دیگر موسمی پھلوں کے استعمال سے ضروری غذائیت ملتی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے