رمضان المبارک میں سرکاری دفاترکے اوقات کار تبدیل
(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے رمضان المبارک میں دفتری اوقات کار تبدیل کرنےکافیصلہ کرلیا۔
حکومت پنجاب سروسز اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے دفتری اوقات کار تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ہفتے میں 5 دن کام کرنے والے دفاتر کے اوقات کار صبح 07:30 سے 01:30 بجے تک ہوں گے۔ جمعتہ المبارک کو اوقات صبح 07:30 سے 12:00 بجے تک ہوں گے۔
ہفتے میں 6 روز کام کرنے والے دفاتر کے اوقات کار صبح 07:30 سے 12:30 بجے تک ہوں گے۔ جمعتہ المبارک کو اوقات صبح 07:30 سے 12:00 بجے تک ہوں گے۔