چاول میں ہیضے کی ویکسین، انسانی آزمائشیں کامیاب

جاپانی سائنسدانوں نے جینیاتی انجینئرنگ کے ذریعے ہیضے کی ویکسین والے چاول تیار کرلیے ہیں

ٹوکیو(نیٹ نیوز)جبکہ انسانوں پر ان کی ابتدائی آزمائشیں بھی کامیاب ہوچکی ہیں۔ میوکورائس سی ٹی بی کہلانے والی یہ نئی ویکسین، چاولوں کو پیس کر تیار کی گئی ہے ۔یہ ویکسین بنانے کیلئے جاپان میں عام اگائے جانے والے چاول کے پودوں میں جینیاتی طور پر کچھ ایسی تبدیلیاں کی گئیں کہ وہ خود ہی یہ ویکسین تیار کرنے لگے جس کی مناسب مقدار اِن کے چاولوں میں بھی موجود ہوتی ہے ۔ان چاولوں کو صرف پیس کر سفوف بنایا جاتا ہے اور معمولی سے نمکین پانی میں حل کرکے پی لیا جاتا ہے ۔30 رضاکاروں پر کی گئی ان ابتدائی طبّی آزمائشوں میں ‘‘میوکورائس سی ٹی بی’’ لینے والے بیشتر افراد میں ہیضے کے خلاف واضح مدافعت پیدا ہوگئی تھی۔ ان طبّی آزمائشوں کی تفصیلات ‘‘دی لینسیٹ مائیکروب’’ کے تازہ شمارے میں شائع ہوئی ہیں۔

One thought on “چاول میں ہیضے کی ویکسین، انسانی آزمائشیں کامیاب

  • مارچ 5, 2023 at 1:22 شام
    Permalink

    Comprehensive side effect and adverse reaction information. Best and news about drug.
    how to get clomid for sale
    Comprehensive side effect and adverse reaction information. Medscape Drugs & Diseases.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔