روس نے جانوروں کی پہلی کورونا ویکسین تیار کر لی

ماسکو( انٹرنیٹ نیوز) روس نے جانوروں کے لئے دنیا کی پہلی کورونا ویکسین تیار کر لی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے جانوروں کے لئے دنیا کی پہلی کورونا ویکسین رجسٹر کر لی۔ جانوروں کی کورونا ویکسین سے وائرس کی شکل بدلنے کے عمل کو روکا جا سکے گا ویکسین کی بڑے پیمانے پر پیداوار اپریل میں شروع کی جا سکتی ہے۔ کار نیواک کوو کے نام سے تیار کی جانے والی ویکسین کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ کتوں، بلیوں، لومڑیوں اور دیگر جانوروں پر اس کے تجربات گزشتہ سال میں کئے گئے تھے جو موثر ثابت ہوئے۔ روسلخوزنا وزور ایجنسی کے نائب سربراہ ساوینکوو نے بتایا کہ جتنے بھی جانوروں کو یہ ویکسین دی گئی ہے سو فیصد میں کورونا کے اینٹی باڈیز پیدا ہوئے اور دنیا کی سب سے پہلی اور واحد ویکسین ہے جو جانوروں میں کورونا کے وائرس کے روکے گی۔ روسلخوزنا وزور کے مطابق یونان، پولینڈ، آسٹریا، امریکہ، کینیڈا، سنگا پور کی نجی کمپنیوں اور جانور پالنے والے اداروں نے کارنیواک کوو ویکسین خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے