تنخواہوں میں اضافہ آئی ایم ایف منظوری سے مشروط

اسلام آباد (لائیوسٹاک پاکستان) وفاقی وزارت خزانہ نے گریڈ ایک تا 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی منظوری سے مشروط کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ اور وفاقی ملازمین کے مابین تنخواہوں میں اضافے ، اپ گریڈیشن اور کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی سمیت دیگر مطالبات کے حوالے سے مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔ وزارت خزانہ اور وفاقی ملازمین کے مابین ثالثی کرانے والے وفاقی وزیر ایاز صادق اور احسن اقبال کی مصروفیات کے باعث مذاکرات 22 نومبر تک موخر ہو گئے ہی

وزارت خزانہ نے وفاقی ملازمین پر واضح کیا ہے کہ اپ گریڈیشن اور ملازمین کی منتقلی کے بارے میں بات ہو سکتی ہے تاہم تنخواہوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی منظوری سے مشروط ہو گا۔ وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف سے بات چیت کے بعد ہی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔