پنجاب: بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ

پنجاب حکومت کیجانب سے 2022/23  کا بجٹ پیش کردیا گیا،صوبائی وزیر خزانہ سردار اویس احمد خان لغاری نےحجم3,226 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا ۔

تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہےاور اس کے علاوہ بجٹ میں مہنگائی اور آمدن کی شرح میں بڑھتے ہوئے فرق کو کم کرنے کیلئے 15فیصد خصوصی الاؤنس تجویز کیاگیا ہے گریڈ 1 سے گریڈ 19 تک کے ایسے سرکاری ملازمین جو اپنے الائنسز کی انتہائی حد سے کم الاؤنس وصول کر رہے ہیں انھیں ان کی تنخواہ سے 15فیصد اضافی خصوصی الاؤنس دیا جائے گا۔ مزدوروں کیکم از کم اجرات 20,000 روپے ماہانہ سے بڑھا کر 25,000 روپے ماہانہ مقرر کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے