غذا میں زیادہ نمک جسم کیلئے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے

غذا میں زیادہ نمک کا استعمال جسم کیلئے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے

لاہور(نیٹ نیوز) پیٹ پھولنا او رگیس بہت زیادہ نمک کے استعمال کا سب سے عام مختصر المدت اثر ہے ۔ہائی بلڈ پریشر کی ایک نمایاں وجہ بہت زیادہ نمک کا استعمال ہے ۔جسم کے مختلف حصوں کا سوج جانا بھی بہت زیادہ نمک کے استعمال کی ایک علامت ہوسکتی ہے ۔ اگر چند دن یا ایک ہفتے میں اچانک کئی کلو وزن بڑھ گیا ہے تو اس کی ایک بڑی وجہ بہت زیادہ نمک کا استعمال بھی ہوسکتا ہے ۔ سونے سے پہلے غذا کے ذریعے نمک کا زیادہ استعمال بے خوابی کا باعث بھی بن سکتا ہے ۔جب خون میں نمک کی مقدار بہت زیادہ ہو تو خلیات سے پانی کا اخراج ہوتا ہے اس کا نتیجہ معمول سے زیادہ کمزوری محسوس ہونے کی شکل میں نکلتا ہے ۔ طویل اثرات سے دل کے پٹھوں کا حجم بڑھ جانا، سردرد، ہارٹ فیلیئر، ہائی بلڈ پریشر، گردوں کے امراض، پتھری، ہڈیوں کی کمزوری اور فالج کا خطرہ بڑھ سکتا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے