بچوں کو سکول میں کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

 ویب ڈیسک: این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ 12 سال کے بچوں کو ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سربراہ این سی او سی اسد عمر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارہ سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کو ویکسین لگائی جائے گی. بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ این سی او سی اجلاس میں کیا گیا ہے، بچوں کی ویکسی نیشن کیلئے سکولوں میں مہم شروع کی جائے گی اور  اسکول میں ہی بچوں کو ویکسین لگائی جائے گی تاکہ ہر بچہ ویکسینیٹڈ ہوجائے۔ 

پاکستان میں کورونا کیسز میں واضح کمی، مثبت کیسز کی شرح3.17 فیصد پر آ گئی ۔ چوبیس گھنٹوں میں مزید 41 افراد دم توڑ گئے۔ایک ہزار چار سو افراد میں وائرس کی تصدیق جبکہ چار ہزار پندرہ مریضوں کی حالت نازک ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار 638 ہوچکی ہے، این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 50 ہزار 651 ہوگئی،  مجموعی کورونا کیسز کی تعداد 12 لاکھ 41 ہزار 825 ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے