طلبا کیلئے موسم سرما کی چھٹیوں سے متعلق اہم خبر

(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کو 2 مختلف فیز میں تقسیم  کردیا۔ 

ذرائع کے مطابق  پنجاب کے 24 اضلاع میں 23 دسمبر سے 6 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی جبکہ 12  اضلاع  میں 3 جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی، 23 دسمبر سے 6 جنوری تک چھٹیوں والے اضلاع میں قصور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، ساہیوال، گجرات، گوجرانوالہ، پاکپتن، شیخوپورہ، ‏اوکاڑہ، وہاڑی، خانیوال، لاہور، خوشاب، حافظ آباد، ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولپور، بہاولنگر، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، لودھراں، ننکانہ صاحب اور جھنگ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ 3 جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیوں والے اضلاع میں راجن پور، لیہ، ‏جہلم، میانوالی، اٹک، مظفر گڑھ، چکوال، بھکر، راولپنڈی، رحیم یارخان، ڈی جی خان، چنیوٹ شامل ہیں۔