سائنسدانوں نے جلد میں نئی قسم کا خلیہ دریافت کر لیا

سائنسدانوں نے ہماری جلد میں ایک بالکل نئی قسم کا خلیہ دریافت کیا ہے جسے جان کر ہم جلد کے کئی امراض کو بھی سمجھ سکتے ہیں

سنگاپور(نیٹ نیوز)خبر یہ ہے کہ نیا خلیہ جلن پیدا کرنے والے کئی اہم امراض مثلاً ایٹوپک ڈرما ٹائٹس اور سوریسِس کی وجہ بن رہا ہے ۔ اس خلیے کو سمجھ کر ہم ان امراض کو بہتر طور پر سمجھ سکیں گے اور علاج کی نئی راہیں کھلیں گی۔ ماہرین نے کئی تندرست اور مریض افراد کا جائزہ لیا اور بتایا کہ پی ایس او کے مرض میں ڈینڈرائٹک خلیات کی تعداد بڑھی ہوئی ہوتی ہے ۔ اسے جلد میں نئے قسم کا خلیہ قرار دیا اور اسے CD14+ DC3 کا نام دیا گیا ہے ۔ اب اسے سمجھ پر پی ایس او مرض کا علاج کیا جاسکتا ہے ۔ اس کے علاوہ جلد کی پورے حیاتیاتی عمل کو بھی سمجھنے میں مدد ملے گی۔تحقیق میں شامل مرکزی سائنسداں پروفیسر فلورینٹ جنہوکس کے مطابق اس نئے خلیے کا مفصل مطالعہ کرنا ابھی ضروری ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے