گہرے سمندر سے پر اسرار مخلوق برآمد، ویڈیو نے تہلکہ مچادیا

ویب ڈیسک: گہرے سمندر سے ایک پراسرار مخلوق برآمد ہوئی ہے، جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق گہرے سمندر سے ایک ننھا کیڑا برآمد ہوا ہے، جو بالکل شیشے کی طرح چمکتا دکھائی دے رہا ہے، جسے کیسٹیسوما (Cystisoma)  کہا جاتا ہے۔اس پراسرار مخلوق کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

 سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو  میں لکھا گیا ہے کہ کیسٹوما جھینگے کی نسل کا ایک جانور ہے، جو سمندر میں 600 سے 1000 میٹر کے درمیان رہتا ہے، اس کا جسم مکمل طور پر شفاف ہے، صرف اس کی آنکھیں رنگین ہیں اور  اس میں نارنجی انڈوں سے بھرا ہوا بیگ موجود ہے-

واضح رہے کہ یہ ویڈیو آج سے کچھ سال قبل بھی شیئر کی گئی تھی جو اب دوبارہ منظر عام پر آئی ہے۔