سیکرٹری لائیوسٹاک کی زیر صدارت سسٹم 9211 سے متعلق اہم اجلاس

سیکرٹری لائیوسٹاک اسد رحمان گیلانی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ورچوئل گورننس سسٹم 9211 کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

ورچوئل سسٹم کے تحت قابلِ اعتماد ڈیٹا کا حصول ممکن بنانے کے ساتھ ساتھ مویشی پال حضرات کی تجاویز و فیڈ بیک کو مد نظر رکھنا بھی ناگزیر ہے۔ سیکرٹری لائیوسٹاک

پنجاب آئی ٹی بورڈ کے آفیشلز نے 9211 سسٹم کی مجموعی کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ سیکرٹری لائیو سٹاک نے ورچوئل گورننس بارے جامع روڈ میپ مرتب کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد مویشی پال تک خدمات کی بروقت فراہمی ہونا چاہیے

اجلاس میں پنجاب آئی ٹی بورڈ کے ڈائریکٹر (آئی ٹی) اور سینئر پروگرام منیجر سمیت ایڈیشنل سیکرٹری (پلاننگ)، ڈپٹی سیکرٹری (ٹیکنیکل)، ڈائریکٹر بریڈ امپروومنٹ اور ڈاکٹر مجاہد رندھاوا کی بھی شرکت۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے