سیکرٹری لائیوسٹاک کی شعبہ میں جدت لانے کی ہدایت
(لائیوسٹاک پاکستان) سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب مسعود انور نے پنجاب بھر میں شعبہ لائیو سٹاک میں جدت لانے کی ہدایت کر دی۔
سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب مسعود انور نے کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک میں بہتری اور جدت لانا وقت کی اہم ضرورت ہے تمام ڈویژن اور اضلاع شعبہ لائیوسٹاک میں بر آمدات اور کاروباری استعداد بارے جائزہ رپورٹ بنائیں جس سے جامع منصوبہ سازی میں مدد ملے گی سیکرٹری لائیوسٹاک نے ہدایات دیتے ہوئے کہالمپی سکن ویکسی نیشن مہم میں تیزی لائی جائے تاکہ اس بیماری سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے ان کا مزید کہنا تھا کہ مویشیوں کی مقامی نسلوں کو جینیاتی بنیادوں پر رجسٹرڈ کروانا وقت کی اہم ضرورت ہے آئی وی ایف اور ایمبر یوٹرانسفر جیسی ٹیکنالوجیز کے لیے جامع پلان ترتیب دینا ہو گا سیکر ٹری لائیوسٹاک نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ محکمانہ کمیونی کیشن سٹریٹیجی مرتب کی جائے نیز پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کی مدد سے بھر پور آگاہی مہم چلائی جائے۔