سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب نوید حیدر شیرازی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا، اجلاس کی صدارت

لاہور(لائیوسٹاک پاکستان) سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب نوید حیدر شیرازی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ان سے قبل سیکرٹری لائیوسٹاک کے عہدے کا چارج اسد رحمان گیلانی کے پاس تھا۔

سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب نوید حیدر شیرازی نے محکمانہ امور کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ایڈیشنل سیکریٹریز سمیت دیگر افسران نے سیکرٹری لائیوسٹاک کو محکمانہ امور بارے بریفنگ دی۔سیکرٹری لائیوسٹاک نوید حیدر شیرازی کا کہناتھا کہ تمام افسران ایمان داری اور جانفشانی سے محکمانہ امور کی انجام دہی کو یقینی بنائیں۔

اجلاس کی صدارت سیکرٹری لائیوسٹاک نویدحیدرشیرازی نے کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل و ڈپٹی سیکرٹریز سمیت ڈائریکٹرجنرلز اور ڈائریکٹرز کی بھی شرکت۔ایڈیشنل سیکرٹری (پلاننگ) خالدمحمودچوہدری نے محکمانہ امور بارے تفصیلی بریفنگ دی۔سیکرٹری لائیوسٹاک نویدحیدرشیرازی کا کہنا تھا کہ تمام افسران لگن اور ایمانداری سے محکمانہ امورسرانجام دیں اورپُرعزم افسران محکمانہ کارکردگی میں بہتری کیلئے ناگزیر ہیں۔

سیکرٹری لائیوسٹاک کی تمام ہسپتالوں میں ادویات کی وافرفراہمی یقینی بنانے کی ہدایت۔ ان کاکہناتھاکہ تمام فیلڈ سٹاف دوران ڈیوٹی لیب کوٹ کا استعمال کریں نیزمویشی پال کی رہنمائی اور ٹریننگ میں کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھی جانی چاہئے۔سیکرٹری لائیوسٹاک نویدحیدرشیرازی کا مزیدکہناتھاکہ پیداوار میں اضافہ کیلئے معیاری ویکسین پروڈکشن کو یقینی بنانےکے ساتھ ساتھ مویشی منڈیوں میں آنیوالے تمام جانوروں کو ویکسین لگانا بھی نہایت ضروری ہے تاکہ بیماریوں کی روک تھام کو یقینی بنایاجاسکے۔ انہوں نے ملاوٹ سے پاک دودھ کی دستیابی کیلئے خصوصی اقدامات اُٹھانے کی بھی ہدایت کی نیزکارکردگی میں اضافہ کیلئے ویٹرنری افسران کیلئے ریفریشرکورسز کو بھی ناگزیرقراردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے