سیکرٹری لائیوسٹاک جنوبی پنجاب کے مختلف اداروں کے دورہ جات

(لائیوسٹاک پاکستان) سیکرٹری لائیوسٹاک جنوبی پنجاب ناصر جمال ہوتیانہ نے گورنمنٹ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر خیرے والا ضلع لیہ کا تفصیلی معائنہ کیا اس موقع پر ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف احمد نے تفصیلی بریفنگ دی سیکرٹری لائیو سٹاک نےڈاکٹر اکبر بزدار اورانکی ٹیم کو دل جمعی اور محنت سے کام کرنے پر مبارکباد دی

سیکرٹری لائیوسٹاک جنوبی پنجاب ناصر جمال ہوتیانہ نے سول ویٹرنری ڈسپنسری بھرلی اڈاتحصیل چوبارہ کا معائنہ کیااس موقع پر انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر مشتاق اور ان کے عملے کو مویشی پال حضرات کی بھرپور انداز میں خدمت کرنے اور ڈسپنسری کے ریکارڈ کو عمدہ طریقے سے تیار کرنے کی تعریف بھی کی

سیکرٹری لائیوسٹاک جنوبی پنجاب ناصر جمال ہوتیانہ نے گورنمنٹ لائیوسٹاک فارم فاضل پور کے معائنے کے دوران فارم انچارج اور عملے کی کارکردگی اور محنت کو سراہا اس موقع پر انہوں نے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر منصور احمد کو ضروری ہدایات جاری کیں

سیکرٹری لائیوسٹاک جنوبی پنجاب ناصر جمال ہوتیانہ نے گورنمنٹ لائیوسٹاک فارم ہارون آباد کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے فارم انچارج ڈاکٹر محمد عارف خان کو ضروری ہدایات جاری کیں

سیکرٹری لائیوسٹاک جنوبی پنجاب ناصر جمال ہوتیانہ نے گورنمنٹ پولٹری فارم بہاولنگر کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے انچارج پولٹری فارم ڈاکٹر محمد شفیق الرحمن اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہااور مزید جاں فشانی سے کام کرنے کی ہدایات دیں

سیکرٹری لائیوسٹاک جنوبی پنجاب ناصر جمال ہوتیانہ نے گورنمنٹ لائیو سٹاک فارم اللہ داد جہانیاں کا معائنہ کیااس موقع پر انہوں نے ڈائریکٹر لائیوسٹاک ملتان کو ہدایات جاری کیں کہ گورنمنٹ کی طرف سے مقرر کردہ اہداف کے حصول کی خاطر ہر ممکن کوشش کی جاے

سیکرٹری لائیوسٹاک جنوبی پنجاب ناصر جمال ہوتیانہ نے گورنمنٹ لائیوسٹاک جگیت پیر کا معائنہ کیااس موقع پر فارم کی بہتری کے لیے متعلقہ افسران سے رپورٹ طلب کرلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے