سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب کا لائیوسٹاک پروڈکشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ بہادرنگر اوکاڑہ کا دورہ
(لائیوسٹاک پاکستان) ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ نے ادارے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر سیکرٹری لائیو سٹاک کا کہنا تھاکہ وسائل کے بہتر استعمال اور پیداوار میں اضافہ کے لیے تجاویز پیش کریں نیز مقامی نسلوں کے تحفظ کیلئے نیوکلیئس ہرڈ رکھے جائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کمرشل بزنس ماڈل کے تحت بھیڑ بکریوں کی خاص نسلوں پر تحقیق کی جائے نیز بہتر پیداوار کے حامل چارہ جات کے کم از کم دس ہزار ایکڑ پلاٹس لگانے اور اُن کی جیوٹیگنگ کیلئے پلاننگ کی جائے۔ انہوں نے چارہ جات کے بیجوں کی اقسام کی متعلقہ تحقیقی اداروں سے سرٹیفیکیشن کی ہدایات جاری کیں نیز آئی وی ایف، بائیوگیس پلانٹ، خشک چارہ جات بنانے بارے عملدرآمد کی بھی ہدایات دیں۔
سیکرٹری لائیو سٹاک کا مزید کہنا تھاکہ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے تحت کی جانیوالی تحقیق کو شعبہء کمیونیکیشن کی مدد سے مویشی پال تک پہنچایا جائے۔ دورہ کے دوران ڈائریکٹر جنرل ریسرچ اور ڈائریکٹر جنرل پروڈکشن بھی سیکرٹری لائیو سٹاک کے ہمراہ تھے۔