ہائی برڈ بیجوں کا استعمال: پاکستان چاول کا چوتھا بڑا برآمدی ملک

اسلام آباد (نامہ نگار)پاکستان ہائی برڈ بیجوں کے استعمال سے چاول کا چوتھا بڑا برآمدی ملک بن گیاہے ۔ چا ئنہ اکنامک نیٹ   ’’سی ای این‘‘کی رپورٹ کے مطابق قبل ازیں پاکستان چاول برآمد کرنے والا دنیا کا ساتواں بڑا ملک تھا۔ تاہم چین کی معاونت سے زرعی شعبہ میں زیادہ پیداوار اور بیماریوں کیخلاف بھرپور مزاحمت کے حامل ہائی برڈ بیجوں کے استعمال سے پاکستان چاول برآمد کرنے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک بن گیا۔ رپورٹ کے مطابق ہائی برڈ بیج کے استعمال سے چاول کی پیداوار میں 50تا80فیصد اضافہ ہوا ہے اور اسکی پراسیسنگ کے معیار میں بھی 10فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے